عمرا ن کی گرفتاری بھارتی میڈیا پر نمایاں کوریج

0
29

نئی دلی(پاکستان نیوز) پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری اور ان کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی خبریں انڈیا کے اخبارات اور ٹی وی چینلوں پر سب سے اہم خبروں میں شائع اور نشر کی گئی ہیں۔ٹی وی چینلوں پر منگل کی رات پرائم ٹائم میں پی ٹی آئی کے رہنما کی گرفتاری کے پس منظر میں پاکستان پر اس کے اثرات اور فوج کے کردار پر مفصل بحث ومباحثے ہوئے، سوشل میڈیا پر بھی طرح طرح کے پیغامات پوسٹ کیے گئے جن میں پاکستان کی صورتحال پر کچھ میں تشویش ظاہر کی گئی اور بعض میں طنز ومزاح کے پیغامات تھے۔انڈیا کے ایک سرکردہ ہندی چینل آج تک نے کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر احتجاجیوں کے حملے اور لوٹ مار کے حوالے سے شہ سرخی لگائی، احتجاجی قورمہ اور بریانی سب لوٹ لے گئے،دی ہندو نے فرح ناز اصفہانی کا پورے صفحے کا ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ عمران کی غیر مستقل سیاست نے پاکستان کو مشکل میں ڈال دیا،روزنامہ ہندوستان ٹائمز نے ‘ایک غیر مستحکم پاکستان کسی کیلیے بھی اچھا نہیں ہے’ کے عنوان سے اداریہ لکھاکہ کئی ہفتوں کی کشمکش کے بعد ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کے حکمران اتحاد نے براہ راست ٹکرانے کا فیصلہ کر لیا، ایک ایسے وقت میں جب پاکستان اقتصادی بحران سے گزرہا ہے حکومت بظاہر کنفیوزنظر آتی ہے،انڈین ایکسپریس نے لکھا اگر ہر چیز فوج کی سکرپٹ کے مطابق جاتی ہے تو عمران خان کو انتخابات کیلیے نا اہل قرار دیا جا سکتا ہے،کشمیر نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ نے ٹویٹ کیا کہ ایک غیر مستحکم پاکستان ہمارے لیے خطرناک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here