16سالہ نافیہ اکرام کا ساراچہرہ جل گیا ، معمول کے کام کرنے سے بھی قاصر ،ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکنی چاہئیں
نیویارک(پاکستان نیوز) سلمان ظفر صدر پاکستان پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس ونگ نے کہا ہے کہ امریکہ میں آئے دن انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی رہتی ہے جس کا تدارک نہیں کیا جا رہا۔ اسی وجہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کْھلی چْھٹی ملی ہوئی ہے۔ اسی سلسلے کا ایک تازہ ترین واقعہ نیویارک کے مضافاتی علاقے ایلمنٹ لانگ آئیلینڈ میں ہوا جہاں 16سالہ نافیہ اکرام جب اپنی نوکری سے اپنے گھر میں داخل ہونے لگی تو اس سے پہلے ہی کسی نے اْسے مخاطب کیا اور ساتھ ہی اْس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس سے اْس جواں سالہ لڑکی کا پْورا چہرا بْری طرح سے جل گیا اور اْس کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں فوری طبی امداد دی گئی اور چند روز اسپتال میں رکھ کر گھر بھیج دیا گیا۔ اب وہ گھر تو واپس آ گئی ہے مگر اْس کا چہرا تیزاب سے بلکل خراب ہو چْکا ہے۔ والدین کے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے کیونکہ لڑکی ذات ہے اب آ س کی بقیہ زندگی کیسے گْزرے گی۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ نفرت جرم نہیں لگتا تو پھر ایسا کیوں ہوا ؟ نافیہ اور اْس کے والدین کا یہی سوال ہے کہ اْن کی دْشمنی بھی کسی سے نہیں پھر ایسا کیوں ہوا ؟ وہ اپنی جاب سے واپس آئی تھی اس کا مطلب ہے کہ اْس کے آنے کا وقت کسی کو معلوم تھا اور وہ اسی انتظار میں تھا۔ مختلف کمیونٹی والوں نے اچھا اقدام کرت ہوئے فوری طور پر اْس کے لئے چندے کی اپیل شروع کر دی ہے اور ابھی تک پانچ لاکھ سے زیادہ پیسے اکٹھے ہو چْکے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چندے اکٹھا کرنے والوں میں پاکستانیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ اب اگر دیکھا جائے تو پیسے تو اکٹھے ہو رہے ہیں مگر کیا اس جواں سالہ لڑکی کے مستقبل کا کیا ہو گا ؟ کیا اْس کا چہرا اْسے واپس مل پائے گا ؟ تیزاب پھینکنے والے کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں امریکہ سمیت پْوری دنیا میں روزانہ بیشمار ہو رہی ہیں اور اس کے خاتمے کے بارے سوچنا ہو گا۔