نیویارک (پاکستان نیوز) بھارتی کسانوں کے ملک میں جاری متنازع قوانین کے خلاف احتجاج کا ساتھ دینے کے لیے امریکہ میں ایشیائی کمیونٹی بھی سڑکوں پر نکل آئی ، سکھوں ، پاکستانی ، بنگلہ دیشی اور نیپالی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھارتی قونصلیٹ کا گھیرا کر لیا ، خالصتان تحریک کے لیے بھرپور نعرے بازی کی ، دریں اثنا بھارتی کسانوں کو نئی دہلی میں 34روز سے احتجاج جاری ہے جہاں مودی سرکار کی جانب سے مذاکرات کی کوشش مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں ،بھارتی کسانوں کا موقف ہے کہ وہ متنازع قوانین منسوخ کیے تک اپنے احتجاج کو ختم نہیں کریں گے ، بھارتی وزیر اعظم مودی نے ریڈیو کے ذریعے خطاب کے دوران کسانوںکو سمجھانے کی کوشش کی تو مظاہرین کی بڑی تعداد نے برتن بجا کر احتجاج کیا اور کہا کہ ہم مودی کی ایک نہیں سنے گے ، ہمارے مطالبات کو فی الفور منظور کیا جائے ۔