G20 کاعالمی سرمایہ کاری کا اعلان

0
190

ریاض،واشنگٹن(پاکستان نیوز )جی 20 ممالک نے وعدہ کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے نقصان سے نمٹنے کیلئے عالمی معیشت میں 5 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگے جبکہ جی7 نے کرونا وائرس کیخلاف مل کر لڑنے پر اتفاق کیا ہے۔جی20 ویڈیوکانفرنس سعودی عرب کی صدارت ہوئی۔اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے ٹویٹ کیا کہ خدا انسانیت کو ہر طرح کے نقصان سے بچائے۔انہوں نے کہا کہ کرونا جیسی خوف ناک وباءکی وجہ سے پوری دنیا اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے ،کرونا کی وجہ سے کرہ ارض پر موجود تمام انسان، صحت کا نظام اور عالمی معیشت سب بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ دنیا کو اس وباءکی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھے۔دریں اثناکرونا وائرس بحران کے خلاف 7 ترقی یافتہ صنعتی ممالک کے وزرائے خارجہ کااجلاس ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوا۔ اس ناکامی کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکہ نے ابتدائی بات چیت میں ہی مطالبہ کر دیا تھا کہ وہ حتمی اعلامیے میں کرونا وائرس کو چینی وائرس قرار دینا چاہتا ہے۔ دوسری جانب جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ طور پر تیار کردہ ایک لائحہ عمل پیش کیا تھا، جس سے امریکہ نے اتفاق نہیں کیا۔وزرائے خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ساتوں ملک انسداد وائرس اقدامات، سرحدی کنٹرول کے حوالے سے تعاون اورادویات اور ویکسین کی مشترکہ تیاری پر کام کرنے کے لیے حاصل کردہ اسباق اور معلومات سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے۔انہوں نے مزید اتفاق کیا کہ ایسے ترقی پذیر ملک جہاں وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے انکی مدد کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے سلسلہ واربیلسٹک میزائل تجربات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ عالمی برادری ایسی کارروائیاں نظرانداز نہیں کر سکتی۔ انہوں نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے کیلئے تعاون کرنے کی تصدیق کا اعادہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here