بھارت کا جھوٹ پھیلاؤ میں پہلا نمبر:سی این اے انسائیڈر

0
12

نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارت میں جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا عروج پر سی این اے انسائیڈر کی خصوصی ڈاکومنٹری میں بھارت میں جھوٹی خبروں کے پھیلائو سے متعلق نئے حقائق سامنے آ گئے۔ سی این اے انسائیڈر نے کہا کہ دنیا بھر میں جھوٹ کے پھیلائو میں بھارت نمبر ون پر ہے، مودی حکومت مسلمانوں اور اپوزیشن کیخلاف پراپیگنڈا کرتی ہے، بھارت سے آپریٹ750 جعلی میڈیا ہینڈلرز 119ممالک میں جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نومبر2023میں راجستھان کے انتخابات کے دوران کانگریس لیڈر اشوک گیلوٹ کے جلسے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں اشوک گیلوٹ کی تقریر کے دوران مودی کے نعرے بلند ہوتے دکھائے گئے اور اس ویڈیو کوویریفائیڈ اکانٹ رسی بگری پر شیئر کیا گیا جسے488ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا۔ سی این اے انسائیڈر کے مطابق نیوز چیکرز نے ویڈیو کو جھوٹ قرار دیا اور تقریب کی لائیو سٹریم سے ثابت کیا کہ جلسے میں کہیں بھی مودی کے نعرے نہیں لگائے گئے سی این اے انسائیڈر کا کہنا ہے کو 2023 کے سٹیٹیٹا سروے میں بھارت میں سب سے بڑا خطرہ غلط اور جھوٹی خبروں اور معلومات کے پھیلائو کو قرار دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here