بائیڈن کی ٹیم میں پاکستانی اور کشمیری اہم عہدوںپر تعینات

0
138

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکا کی نئی حکمران ٹیم میں اب تک کئی مسلمان اہم مقام حاصل کر چکے ہیں جبکہ ڈیڑھ سال سے مقید مقبوضہ کشمیر کو بھی خصوصی طور پر اہمیت دی جا رہی ہے ،نئے صدر کی ٹیم میں دو کشمیری خواتین کی شمولیت سے انڈیا میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، پہلی خاتون تو عائشہ شاہ ہیں۔ان کا عہدہ پارٹنر شپس منیجر ایٹ وائٹ ہاﺅس آفس آکر ف دی ڈیجیٹل سٹریٹیجی“کہلائے گا ، دوسری خاتون سمیرا فاضلی ہیں جوکہ سرجن والد اور پیتھالوجسٹ والدہ کی خواہش پر ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں،مسلمان گھرانے سے تعلق رکھنے والی عذرا ضیاءتیسری منتخب خاتون ہیں جن کا کیریئر ڈپلومیٹ ہے، وہ انڈر سیکرٹری برائے انسانی حقوق کے عہدے کے لئے چن لی گئی ہیں۔چوتھی منتخب خاتون نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی ریما شاہ ہیں جو ہاورڈ کالج سے قانو ن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سالسٹر جنرل آفس سے منسلک دفاتر اور جسٹس ایلینا کگن کے ساتھ عدالتی افسر کے طور پر بھی کام چکی ہیں۔موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ ماہر پاکستانی نژاد علی زیدی وائٹ ہاﺅس کو کم اور غیر محفوظ ہوتے قدرتی وسائل اوربڑھتی ہوئی آلودگی پر مشاورت مہیا کریں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here