اسلام آباد(پاکستان نیوز) وزیراعظم عمران خان نے جو بائیڈن کو صدارت کاعہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ نومنتخب صدر جوبائیڈن کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہےکہ جوبائیڈن کے ساتھ پاک امریکا شراکت مضبوط کرنےکے لیے پر امید ہوں اور امریکا کے ساتھ تجارت، معیشت اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے پر کام کا خواہش مندہوں۔