پنجگور میں دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ‘پاکستانی کمیونٹی میں شدید غم وغصہ کا اظہار

0
493

بھارت چین سے ذلت آمیز شکست اور داخلی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اوچھی حرکات کر رہا ہے
عالمی قوتیں اور ادارے خطے کے امن کے لئے کردار ادا کریں:کمیونٹی

شکاگو(پاکستان نیوز)منگل اور بدھ کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گچک وادی میں پاک فوج کے گشت پر موجود دستے پر نامعلوم دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے سے تین جوانوں کی شہادت اور افسر سمیت آٹھ فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبرپر شکاگو میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔کمیونٹی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ فوج پر نادیدہ بزدلانہ حملوں کے ارتکاب میں بھارتی وزیراعظم مودی اور را کے ناپاک عزائم کارفرما ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ متعصب مودی اور بھارتی ایجنسی اپنے پالتو پٹھوﺅں کے ذریعے چین سے اپنی ذلت آمیز شکست اور داخلی طور پر ہندوتا کے ایجنڈے کے باعث بدامنی کی صورتحال پر سے عالمی توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف اوچھے اور بزدلانہ حملے کروا رہے ہیں۔کمیونٹی رہنماﺅں کا مطالبہ ہے کہ عالمی قوتیں اور ادارے بھارت کے شیطانی ہتھکنڈوں کا فوری نوٹس لیں ورنہ خطے کا امن برباد ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان میںBLAاورBLFبھارتی ایجنڈے کے تحت تخریبی سرگرمیوں اور فوج پر حملوں میں سرگرم ہیں۔حالیہ واقعہ کی ذمہ داریBLFنے لی ہے۔جبکہ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ میںBLAملوث تھی۔موجودہ سال میں دہشت گردوں کا یہ تیسرا حملہ ہے۔8جولائی کو ضلع کچھ اور کیچ میں بزدلانہ حملوں سے چھ فوجی اور ایک FCاہلکار شہید ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here