جنگی بحری جہاز میں دھماکہ، اہلکاروں سمیت 21زخمی

0
201

 

سان ڈیاگو کے بحری فوجی اڈے میں کھڑے جنگی جہاز میں دھماکہ کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی

لاس اینجلس (پاکستان نیوز، نیٹ نیوز) امریکی شہر سان ڈیاگو کے بحری فوجی اڈے میں کھڑے امریکی بحریہ کے جنگی جہاز میں دھماکہ کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت 21 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا کے بیس میں امریکی جنگی بحری جہاز میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد جہاز میں آگ بھڑک ا±ٹھی۔ تیزی سے پھیلتی آگ نے جہاز کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکے کی نوعیت اور وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی ریسکیو ادارے متحرک ہوگئے، فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ جہاز سے 21 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 17 امریکی بحریہ کے اہلکار ہیں، 3 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں میں چار شہری شامل ہیں۔ امریکی بحریہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ بحری فوجی اڈے پر جہاز کی مرمت کی جارہی تھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے میں ہلاکتیں نہیں ہوئیں تاہم 21 اہلکار اور شہری زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here