ٹرمپ کا جو بائیڈن پر سوشلسٹ ہونے کا الزام،سینیٹر برنی سینڈرز کا کٹھ پتلی قرار دے دیا
واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قبول کیا ہے کہ انہوں نے 2018میں روس کی انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی پر سائبر حملہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ ٹرمپ نے یہ باتیں واشنگٹن پوسٹ کو دئے گئے اپنے انٹرویو میں کہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹر صحافی مارک تھیسین کو دئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے 2018میں روس کی آئی آر اے پر سائبر حملے کا حکم دیا تھا،جس پر 2016 میں ہوئے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد ہوا تھا۔ ادھر امریکی صدر نے ممکنہ ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن پر سوشلسٹ ہونے کا الزام لگایا ہے اور سینیٹر برنی سینڈرز کا کٹھ پتلی قرار دے دیا۔ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کے امریکہ میں کوئی محفوظ نہیں ہوگا۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دیرینہ ساتھی اور سابق مشیر راجر اسٹون کی 40ماہ قید کی سزا ختم کر دی ہے۔ وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ راجر اسٹون اب آزاد شخص ہیں۔ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان راجر سٹون کی سزا شروع ہونے سے چند روز قبل سامنے آیا ہے۔ راجر سٹون کو 2016 کے امریکی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات میں کانگریس کے سامنے جھوٹا بیان دینے پر سزا سنائی گئی تھی۔