اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا بلاول بھٹو کے اعزاز میں عشائیہ

0
80

نیویارک (پاکستان نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی جانب سے امریکہ دورہ پر آئے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں عشائیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب، مراکش، آذربائیجان، ایران، عمان، اٹلی، مالٹا، ایکواڈور، مصر، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات اور کویت سمیت دوست ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی فوری ترجیح تمام ترقیاتی شراکت داروں اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے ذریعے سنگین ملکی اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔ انہوں نے افغانستان، جموں و کشمیر کی صورتحال، سلامتی کونسل میں اصلاحات، کوویڈ 19 کی وبا، متعلقہ معاشی بدحالی، موسمیاتی تبدیلی، مہنگائی اور غذائی تحفظ سمیت وسیع پیمانے پر عالمی اور علاقائی مسائل پر پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تمام دوستوں اور شراکت داروں بشمول او آئی سی ممالک، سلامتی کونسل کے ارکان، یورپی یونین، امریکہ، چین اور دیگر کے ساتھ باہمی تشویش کے تمام مسائل پر قریبی کام کرنے کا منتظر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here