ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، اب تک لاکھوں صارفین نے ویڈیو کو دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا ہے
نیویارک (پاکستان نیوز) مشی گن کے معروف شاپنگ سٹور پر میکے پر لوگوں کی جانب سے طویل لاک ڈاﺅن کے بعد خوشگوار شاپنگ کے مزے کو کرکرا کر دیا ، جی ہاں ایک سیاہ فام شخص نے شاپنگ کے دوران ایک سفید فام شخص پر اچانک حملہ کردیا اور اس سے مار پیٹ کرنے لگا ، اس موقع پر اردگرد موجود لوگ حیرانی سے اس شخص کو دیکھ رہے تھے لیکن کسی نے آگے بڑھ کر بیچ بچاﺅ کرانے کی کوشش نہیں کی ، سوشل میڈیا پر اس وقت لاکھوں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں ، لوگوں کی کثیر تعدادسیاہ فام شخص کی جانب سے اس قدر شدید غصے پر ناراضگی کا اظہار کر رہی ہے ، سفید فام شخص کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔