33سالہ فہیم صالح کی اپارٹمنٹ سے ٹکڑوں میں بٹی لاش برآمد

0
224

نیویارک (پاکستان نیوز) پولیس نے لاکھوں ڈالر قیمت کے اپارٹمنٹ سے 33سالہ فہیم صالح کی ٹکڑوں میں بٹی لاش برآمد کر لی ہے ، 33سالہ فہیم صالحہ 25ملین ڈالر کی مالیت کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھا ، مقتول کی بہن نے ایک روز تک صالح کے غائب رہنے پر پولیس کو اطلاع دی جس نے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی تو فہیم صالح کی ٹکڑوں میں بٹی لاش ملی ، فہیم صالح اپنی موٹر سائیکل شیئرنگ کی کمپنی چلا رہا تھا جس پر کچھ عرصہ قبل پابندی عائد کر دی گئی تھی ، فہیم کے قریبی دوستوں کے مطابق وہ گیم اور گیجٹ سے محبت کرنے والے شخص تھا اور اس نے کبھی کسی خطرے یا دشمنی کے متعلق آگاہ نہیں کیا ، انتہائی ہنس مکھ انسان تھا ، پولیس نے کیمرے کی مدد سے قاتل کو پہچان لیا ہے جس نے چہرے پر ماسک اور سر پر ٹوپی پہن رکھی تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here