چینی طلبا ء کے ویزے منسوخ کرنیکا اعلان

0
100

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ نے چینی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں محکمہ خارجہ، محکمہ داخلہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ چینی طلبہ کے ویزے تیزی سے منسوخ کیے جائیں۔ ان طلبہ کے ویزے بھی منسوخ ہوں گے جن کا کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ تعلق ہے یا جو کلیدوں شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سال 2023ـ2024 میں غیرملکی طلبہ میں سے ایک چوتھائی یعنی دو لاکھ 70 ہزار سے زائد کا تعلق چین سے تھا۔ رد عمل میں چین نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے چینی طلبہ کے ویزوں کو منسوخ کرنے کا امتیازی عمل اس کے نام نہاد آزادی اور کھلے پن کے جھوٹ کو بے نقاب کرتا ہے۔ دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ ان غیرملکی شہریوں پر ویزے کی پابندیاں عائد کرے گا جو امریکی شہریوں کی سوشل میڈیا پوسٹس یا اظہار رائے کو سینسر کرنے میں ملوث پائے جائیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے یونیورسٹیوں کے خلاف کریک ڈائون نے پاکستانی طلبہ سمیت غیر ملکی طلبہ کو پریشان کر دیا ہے۔ کئی طلبہ امریکی کیمپسز میں اپنے داخلے کی درخواستوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ٹرمپ کے ان اقدامات سے تقریباً 10 لاکھ غیرملکی طلبہ کے سامنے امریکہ کی ساکھ خراب ہوئی ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ عبداللہ شاہد سیال جو ہارورڈ میں ریاضی اور اقتصادیات کے طالب علم ہیں، نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہود دشمنی جیسے لگانا غیرانسانی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here