لندن ہائیکورٹ نے پاکستان کو ریکوڈک کیس میں کرپشن کے الزامات اٹھانے سے روک دیا

0
393

لندن(پاکستان نیوز) لندن ہائی کورٹ نے پاکستان کو ریکوڈک کیس میں کرپشن کے الزامات اٹھانے سے روک دیا ہے۔ لندن ہائی کورٹ کی جانب سے 98 صفحات پر فیصلہ جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستان کو ریکوڈک کیس میں کرپشن کے الزامات اٹھانے سے روکنے کا کہا گیا ہے۔ پاکستان نے آسٹریلین فرم ٹیھتیان کو جزوی ایوارڈ دینے کا معاملہ لندن ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ لندن ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ ریکوڈک کیس میں پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے میں کرپشن کا ذکر تک نہیں تھا۔ سپریم کورٹ نے معاہدے کو غلط قرار دیتے ہوئے بدعنوانی کا حوالہ نہیں دیا تھا۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت کے پاس بدعنوانی کے نئے شواہد ہیں تو وہ آئی سی سی سے رجوع کرے، پاکستانی لیگل ٹیم، سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر کیس کو کالعدم قرار دلانا چاہتی تھی۔ یاد رہے کہ عالمی بینک کے انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس (اکسڈ) نے ریکوڈک ہرجانہ کیس میں پاکستان پر تقریباً 6 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا جس کے خلاف پاکستان نے اپیل دائر کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here