ملکی قرضوں میں 10 ٹریلین کا اضافہ

0
142

اسلام آباد (پاکستان نیوز) ملکی قرضوں میں تقریباََ 10 ٹریلین کا اضافہ ہوگیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق ملکی قرضہ 14.8 ٹریلین سے بڑھ کر 23.7 ٹریلین تک پہنچ گیا۔ پیر کو وزارت خزانہ نے گزشتہ پانچ سال کے دوران قرض میں اضافے کی تفصیلات پیش کردی جس کے مطابق پاکستان پر 2016/17 میں کل سرکاری قرضہ 21.4 ٹریلین تھا جو ستمبر 2020 تک 36.9 ٹریلین روپے ہوگیا، تحریری جواب میں بتایاگیاکہ ملکی قرضہ 14.8 ٹریلین سے بڑھ کر 23.7 ٹریلین تک پہنچ گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق بیرونی قرضہ جو 6.6 ٹریلین تھا وہ 13.2 ٹریلین تک پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ 8 سال کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان مسلسل 4 ماہ ایکسپورٹس کی مد میں ماہانہ 2 ارب ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کمانے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود کی جانب سے ملکی معیشت سے متعلق بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وزیر اعظم کے مشیر تجارت نے بتایا کہ پاکستان کی ایکسپورٹس میں اضافے کا تسلسل جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here