پاکستانی کمیونٹی کے رکن خالد خان انتقال کر گئے

0
128

 

مرحوم سلطانی بک کے شاہد خان و راشد خان کے بڑے بھائی تھے
مرحوم کی نماز جنازہ MCC ایلسٹن میں ادا کی گئی، جبکہ تدفین پیٹرسن قبرستان میں ہوئی، کمیونٹی کی شاہد بھائی و راشد بھائی سے تعزیت اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت

شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو لینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے اہم رکن اور سلطانی بک شکاگو کے شاہد خان و راشد خان کے برادر بزرگ خالد خان بوجہ عارضہ علالت 11 اپریل بروز ہفتہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم خالد خان نے 58 سال کی عمر پائی، سوگواران میں بیوہ کے علاوہ بھائیوں اور دیگر افراد خاندان و احباب شامل ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ 13 اپریل بروز سوموار کو MCC کی مسجد واقع ایلسٹن میں ادا کی گئی جبکہ تدفین پیٹرسن کے قبرستان میں ہوئی۔ مرحوم خالد خان کا سوئم ان کی رہائش گاہ پر 14 اپریل کو ہوا۔ ادارہ پاکستان نیوز مرحوم خالد خان کے انتقال پر لواحقین کے غم میں برابر ےے شریک ہے اور مرحوم کی مغفرت نیز لواحقین کو صبر جمیل کیلئے دعا گو ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here