17 مارچ کو ہونےوالے انتخابات کیلئے ریاست اور شکاگو و دیگر شہروں میں امیدواروں کی مہم زوروں پر
چار دہائیوں سے سیاسی منظر میں فعال آئیرا سلور سٹین، کُک کاﺅنٹی سب سرکٹ کورٹ کے جج اور 2011ءسے وارڈ 50 کی ایلڈر مین ڈیبرا سلور اسٹین ڈیمو کریٹک کمیٹی پرسن کیلئے امیدوار
شکاگو(پاکستان نیوز) ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی دیگر ریاستوں کی طرح ریاست الی نائے میں بھی نومبر 2020ءمیں عمومی انتخابات سے قبل 17 مارچ کو ہونےوالے پرائمری انتخابات کی گہما گہمی زوروں پر ہے۔ ریاست اور شکاگو و دیگر شہروں کی مختلف فورمز و انتظامی و آئینی پوزیشنز کیلئے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم زورو و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ 17 مارچ کو ہونےوالے انتخابات میں کامیاب ہونےوالے امیدوار 3 نومبر کے جنرل الیکشن میں مخالف امیدوار سے مقابلہ کرینگے یا مخالف امیدوار نہ ہونے کی صورت میں بلا مقابلہ منتخب ہو جائینگے۔ پرائمری انتخابات میں ووٹنگ کیلئے Early ووٹنگ 2 مارچ سے شروع ہو جائےگی۔ پرائمری انتخاب کیلئے 40 سالہ سیاسی کیرئیر کے حامل سابق اسٹیٹ سینیٹر ڈیموکریٹ آئرا سلور سٹین کُک کاﺅنٹی کے سب سرکٹ کورٹ 9 کے جج کے امیدوار ہیں جبکہ 2011ءسے شکاگو وارڈ 50 کی کامیاب ایلڈرمین ڈیبرا سلور سٹین ڈیمو کریٹک کمیٹی پرسن وارڈ 50 کا انتخاب لڑ رہی ہیں۔ پاکستان نیوز کے کمیونٹی سروے کے مطابق متذکرہ دونوں امیدواروں کے اپنی طویل شاندار سیاسی و کمیونٹی خدمات کے باعث کامیابی کے روشن امکانات ہیں۔ دریں اثناءایپلیٹ کورٹ کے جج ڈیمو کریٹ جیسی رائیس سپریم کورٹ جج کیلئے اور فرینک اویلا میٹرو پولیٹن واٹر ری کلیشن ڈسٹرکٹ کمشنر کے امیدوار ہیں نیز رچرڈ بوائیکن کک کاﺅنٹی سرکٹ کورٹ کلرک کے انتخابی امیدوار ہیں واضح رہے کہ شکاگو لینڈ کو ڈیمو کریٹس کا گڑھ شمار کیا جاتا ہے اور ڈیمو کریٹ امیدواروں کی کامیابی کا ذریعہ کہلاتا ہے۔