ڈیموکریٹ کی ڈینسی وینگ سٹون بیک الی نائے 16 ڈسٹرکٹ سے مضبوط امیدوار

0
190

 

فائر آرمز اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے خدمات انجام دینے کا عزم ، الی نوائے کو محفوظ بنانے کے لیے ہر قدم اٹھاﺅں گی :امیدوار

شکاگو(پاکستان نیوز) ڈینسی وینگ سٹون بیک سکوکی سے تعلق رکھنے والی ایشین امریکن خاتون ہیں جوکہ سوشل میڈیا کنسلٹنٹ ہونے کے ساتھ گن وائلنس پریوینشن کی بانی بھی ہیں، جسے پوئپل فار سیفر سوسائٹی کا بھی نام دیا گیا تھا ، ڈینسی وہ واحد خاتون ہیں جنھوں نے سپرنگ فیلڈ شکاگو میں گن کنٹرول پالیسی کے حوالے سے نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور اس کو معاشرے میں محفوظ بنایا ہے ، اپنے انٹرویو کے دوران انھوں نے بتایا کہ میرا ٹریک ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں میں نے ہمیشہ کمیونٹی کی فلاح کے لیے خدمات انجام دی ہیں بات چاہئے گن کنٹرول قانون کی ہو یا دیگر ضروریات ہر میدان میں ہمیشہ سرفہرست رہ کر خدمات انجام دی ہیں ، اپنے انتخابی مینو فیسٹو کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں الانوائے کو کمیونٹی کے لیے محفوظ اور صحت مند بنانے کے حوالے سے کام کروں گی ، فائر آرمز کے حوالے سے اصلاحات کو بھی یقینی بنایا جائے گا ، انھوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد میں ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لیے کام کروں گی اور ان کے بنیادی حقوق کا ہر پلیٹ فارم پر دفاع کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here