کیئر نے 2024کو انسانی حقوق کے حوالے سے بدترین قرار دے دیا

0
16

نیویارک (پاکستان نیوز) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن (کیئر) نے رواں سال کے ابتدائی چار ماہ کو انسانی حقوق کے حوالے سے بدترین قرار دے دیا، تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ ، بھارت، اسرائیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کر رہا ہے جبکہ خود امریکہ میں صورتحال ابتر ہو چکی ہے ، ابتدائی چار ماہ کے دوران نفرت آمیز واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ، نفرت آمیز واقعات کی جنگ ملسمان طلبا کے درمیان سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں تک پہنچ چکی ہے جس کو ہر صورت روکنا ہوگا، تنظیم نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ عطیات دیں تاکہ قانونی ٹیم کے ذریعے ایسے واقعات کا شکار افراد کی مدد کی جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here