ایک دن نو دارالحکومتوں کی سیر دو دوستوں کا عالمی ریکارڈ

0
247

لندن(پاکستان نیوز) لندن سے تعلق رکھنے والے ایڈم لیٹون اور ان کے دوست کرس فلیٹچر نے 24 گھنٹوں میں شیڈول ٹرانسپورٹ کے زریعے سے 9 دارالحکومتوں کی سیر کرکے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔دونوں نے 25 سے 26 نومبر کے درمیان لندن سے ٹرین میں ایمسٹرڈیم سے اپنے سفر کا آغاز کیا جس کے بعد وہ پیرس اور برسلز تک پہنچے ۔برسلز پہنچنے کے بعد برلن تک کا سفر انہوں نے جہاز سے کیا، برلن پہنچتے ہی ایڈم اور کرس بس سے پراگ کیلئے روانہ ہوئے ، پھر انہوں نے دوسری فلائٹ لی اور براٹسلاوا پہنچے ۔ دونوں دوستوں نے اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے ٹرین میں وینیا کا تک سفر کیا اور وینیا پہنچ کر بڈاپسٹ جو کہ ان کی آخری منزل تھی آخر کار وہاں پہنچ گئے ۔اس پورے سفر میں ایڈم اور ان کے ساتھی کرس کو 23 گھنٹے اور 50 منٹ کا وقت لگا جس کے بعد ان دوں وں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔ایڈم کا کہنا تھا اس ریکارڈ کو بنانے سے قبل انہوں نے 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ ممالک کی سیر کرنے کا ریکارڈ بھی توڑا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here