پاکستان؛ دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ

0
77

کراچی(پاکستان نیوز) پاکستان کے پاسپورٹ کو آرٹن کیپٹل کی جانب سے جاری نئی رینکنگ میں دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔اس کے باوجود پاکستانیوں کو 8 ممالک میں مکمل ویزہ فری انٹری حاصل ہے اور دو ملکوں میں پری انرولمنٹ اور پرمٹ کی بنیاد پر انٹری کی سہولت حاصل ہے جبکہ 34 ممالک 90 دن تک آن ارائیول ویزا دیتے ہیں۔جن ممالک میں پاکستانی بغیر ویزہ 3 ماہ کیلئے قیام کرسکتے ہیں .ان میں بارباڈوس، ڈومینیکا، گمبیا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، سینٹ ونسینٹ اینڈ دی گریناڈینز،ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگواوروینواتوشامل ہیں۔اسکے علاوہ قطر میں پاکستانی حیا انٹری پرمٹ کی بنیاد پر 30 دن اور آئیوری کوسٹ میں پری انرولمنٹ کی بنیاد پر 90 دن قیام کرسکتے ہیں۔جن ممالک میں پاکستانیوں کو آن ارائیول ویزے کی سہولت حاصل ہے ان میں انگول، آزربائیجان، بولیویا، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ ورڈے،کوموروس، کانگو، جبوتی، ایتھوپیا، گبون، گینیا، گینیا بیسا شامل ہیں۔اس کے علاوہ کینیا، لیسوتھو، مڈغاسکر، ملاوی، ملائیشیا، مالدیپ، موریطانیہ، نیپال، نائیجریا، پالا، روانڈا،ساموا،سشلی،سیرا لیون،صومالیہ،جنوبی سوڈان، سوری نیم، تیمور لیسٹ،ٹوگو،تووالواوریوگانڈا شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here