واشنگٹن میں مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج، حکومت کیخلاف نعرے بازی

0
76

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز)واشنگٹن ڈی سی میں مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا کہ حکمران غربت سے لڑیں ، غریبوں سے نہیں، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہم 140 ملین غریب اور کم دولت والے لوگ اس لیے اکٹھے کھڑے ہیں کہ ہم مزید خاموش نہیں رہیں گے، مہم کے شریک سربراہ ریورنڈ ڈاکٹر لِز تھیوہارس نے کہا کہ غربت ایک پالیسی کا انتخاب ہے اور ہم اپنے رہنماؤں کو جوابدہ بنائیں گے۔احتجاجی مہم کے شریک چیئرمین بشپ ولیم باربر نے کم اجرت والے ورکرز کو ملک کے دارالحکومت کی طرف متوجہ کیا۔انھوں نے کہا کہ جب تک کم آمدنی والے افراد وبائی امراض سے نجات حاصل نہیں کر لیتے، آبائی زمینوں کی چوری، غیرمنصفانہ امیگریشن کے مسائل اور لاکھوں افراد کی غربت کے مسائل حل نہیں ہو جاتے ہم ہرگز خاموش نہیں رہیں گے ، یہ ایک تحریک ہےـ جب تک کہ بچوں کی حفاظت نہیں کی جاتی؛ جب تک کہ بیمار لوگ ٹھیک نہیں ہوجاتے؛ جب تک کم اجرت والے مزدوروں کو تنخواہ نہیں دی جاتی؛ جب تک تارکین وطن کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کیا جاتا؛ جب تک سستی رہائش فراہم نہیں کی جاتی؛ جب تک ماحول، زمین اور پانی کی حفاظت نہیں کی جاتی؛ جب تک دنیا کو بچانا، اور سفارت کاری، اور امن سے رہنا دنیا کو اڑا دینے سے زیادہ اہم ہے،” انہوں نے مزید کہا، “ہم مزید خاموش نہیں رہیں گے۔”مظاہرے میں مینیسوٹا غریب عوام کی مہم کے ویوین ہنری جیسے لوگوں کی شہادتیں پیش کی گئیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہنری نے کہا کہ اشیا کی قلت ایک بہت بڑا جھوٹ ہے ، یہ لوگوں کو دیوالیہ کرنے کی سازش ہے ، مایا تورلبا نے اعلان کیا کہ بچوں کا صرف زندہ رہنا کافی نہیں ، بلکہ ضروریات زندگی کو پورا کرتے ہوئے پھلنا پھولنا اور صحت مند نشونما پانا بھی ان کا حق ہے ، نیبراسکا سے ریلی کا سفر کرنے والے کیون کوئین نے نارتھ کنٹری پبلک ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے تکلیف دہ بات ہے کہ ہم کرہ ارض کے سب سے امیر ملک کے دارالحکومت میں آئے ہیں اور ہم بے گھر لوگوں کو سرنگوں میں رہتے ہوئے دیکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here