ممبئی(پاکستان نیوز) ہریتھک روشن نے بہن سنینا اور روحیل کی محبت پر خاموشی توڑتے ہوئے بہن کی محبت کو ذہنی بیماری قرار دینے کی کوشش کی ۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو میں ہریتھک روشن نے بہن کی حالت پر بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جانب سے محبت کے معاملے کو ان کی ذہنی بیماری سے تشبیہ دینے کی کوشش کی اور کہا کہ ہمارے ملک میں طبی سہولیات بہتر نہیں ۔اداکار نے اپنی بڑی بہن کی محبت کے حوالے سے کہا کہ وہ اس وقت ایسی صورتحال میں نہیں کہ وہ سنینا کے معاملے پر کھل کر بات کرسکیں۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کے خاندان میں کبھی بھی مذہب کو فوقیت نہیں دی گئی۔خیال رہے کہ سنینا بھائی ہریتھک روشن سے عمر میں بڑی ہیں اور ان کی پہلے دو شادیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ اب سنینا روشن نے اعتراف کیا کہ انہیں صحافی روحیل امین سے محبت ہوگئی ہے ، تاہم اس تعلق کی وجہ سے ان کے گھر والوں نے ان کی زندگی جہنم بنادی ہے۔