ٹی 20 میں بابر اعظم کی پہلی سینچری انٹرنیشنل کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین

0
163

دبئی(پاکستان نیوز) ون ڈے میں دنیا کے بہترین بلے باز کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔ بدھ کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 میں اپنی پہلی سینچری سکور کی اور 59 گیندوں پر 122 رنز بنائے۔ ’بال پِکر‘ سے دنیا کے نمبر ون بیٹسمین کا اعزاز حاصل کرنے تک، کامیاب کھلاڑی کے طور پر ان کی زندگی کے چرچے دنیا بھر میں کیے جا رہے ہیں۔ اب 59 گیندوں پر 122 رنز سکور کرنے پر سوشل میڈیا صارفین انہیں ’شیر‘ کا لقب دے رہے ہیں۔ میچ میں 15 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنائی گئی اس سنچری کی دھوم سوشل میڈیا پر خوب ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ پر انہیں ٹویٹس اور تبصروں کے ذریعے داد دے ہے ہیں۔ ٹوئٹر صارف جنید، بابر اعظم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’یہ شیر کی دھاڑ ہے۔ بابر اعظم نے ٹی 20 کی پہلی سنچری مکمل کر لی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here