میسوری کے ہائی سکول میں افغان طالب علم رضوان کوہستانی کی نعش برآمد

0
306

میسوری (پاکستان نیوز) میسوری کے ہائی سکول میں افغان طالب علم رضوان کوہستانی کی نعش برآمد کر لی گئی، جس کو نامعلوم افراد کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس کی نعش کو لٹکا دیا گیا ، افغان طلب علم رضوان کوہستانی حال ہی میں افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد امریکہ منتقل ہوا تھا، 14 سالہ افغان پناہ گزین کو شدید غنڈہ گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کے لیے بھرپور کارروائی عمل میں لائے ، لواحقین کی مدد کے لیے GoFundMe کا صفحہ تشکیل دیا گیا ہے جس پر جا کر متاثرہ خاندان کی مدد کی جا سکتی ہے ، یہ سانحہ بدقسمتی سے ایک بڑے مسئلے کی طرف اشارہ کرتا ہے، ہزاروں نئے آنے والے افغان مہاجرین کو دوبارہ آبادکاری ایجنسیوں اور کیس ورکرز کی ناکافی مدد کے ساتھ ادھورا چھوڑا جا رہا ہے۔ بہت سارے پناہ گزینوں کو وہ سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں جن کی انہیں انگریزی سیکھنے، نوکریاں حاصل کرنے اور اپنے نئے گھر میں زندگی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے درکار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here