نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیویارک میں جرائم کی بڑھتی شرح اور ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے مجھے انتخابات جیتنے میں مدد ملے گی ، اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ امریکی تاریخ میں ریگن کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ ہم نیویارک میں دوبارہ کامیابی حاصل کریں گے ، انھوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ٹیکسوں میں مزید کمی کروں گا جبکہ نیویارک پر امن اور محفوظ ترین شہر بن جائے گا ، صدر ٹرمپ نے نیویارک کے میئر ڈی بلاسیو کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیویارک میںبہترین انتظامی امور انجام دیئے جانے کی ضرورت ہے جس میں ابھی تک بدقسمتی سے کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے ۔