سنگاپور (پاکستان نیوز) سنگاپور ائیر لائن کی اپ اینڈ ڈان کی پرواز دنیا کی سب سے طویل تجارتی پرواز کے طور پر شناخت بنا چکی ہے۔ پرواز ایس کیو 22 سنگاپور سے جان ایف کینڈی ائیر پورٹ نیویارک اور پرواز ایس کیو 23 نیویارک سے سنگاپور پہنچنے کے لیے لگ بھگ 15349 کلومیٹر کا سفر 19 گھنٹے میں طے کرنے کیلئے معروف ہے۔ اس پرواز نے سنگاپور ائیر لائن کی طویل ترین نان اسٹاپ آپریٹنگ پرواز کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، دنیا کے دو بڑے عالمی مراکز کو جوڑنے کیلئے یہ پرواز شمالی بحرالکاہل سے گزر کر شمالی امریکا سے نیویارک پہنچتی ہے۔










