اسلام آباد(پاکستان نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی قائدانہ صلاحیتوں اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی دنیا معترف ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی امن کے فروغ کیلئے مخلصانہ کاوشیں انہیں عالمی عسکری قیادت میں ممتاز بناتی ہیں۔سپین کے بین الاقوامی جریدے ایل پائس نے امریکہ ،ایران مذاکرات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بطور ثالث کردار کو انتہائی اہم اور کلیدی قرار دے دیا ہے ۔جریدے کے مطابق مئی 2025ء پاک ،بھارت جنگ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک فاتح اور بہادر فوجی رہنما کے طور پر ابھرے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بااثرعالمی شخصیت ہیں اورامریکہ ،ایران سیز فائرمیں ان کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ایل پائس کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صدر نے کسی پاکستانی فوجی سربراہ کی میزبانی کی ہے جو کہ سربراہِ مملکت نہیں تھا،صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو ایک غیرمعمولی ،بہادر اور عظیم جنگجو قراردیا ، ایران ،امریکہ مذاکرات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہی بطور ثالث بات چیت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان چند عالمی شخصیات میں شامل ہیں جو بیک وقت امریکہ اور ایران دونوں کے ساتھ مؤثر پیغام رسانی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایل پائس کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر علاقائی اور بین الاقوامی پیچیدہ معاملات کو بہتر انداز میں سمجھتے ہیں۔ماہرین کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیراپنی قائدانہ صلاحیتوں اور پُر اثرشخصیت کے باعث دنیا بھرمیں مرکزنگاہ بن چکے ہیں۔ مشرق وسطی کو جنگ کی تباہی سے بچانے میں مارشل سیدعاصم منیر کا انتہائی اہم کردار ہے۔عسکری قیادت کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور امن کیلئے اقدامات کاعالمی سطح پر اعتراف اورپذیرائی پاکستان کے لئے باعثِ فخر ہے۔









