ایف بی آئی ڈائریکٹر کی ملک میں بڑھتے روسی سائبر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار

0
266

نیویارک (پاکستان نیوز) ایف بی آئی ڈائریکٹر کرسٹوفر ورے نے ملک میں ہونے والے سائبر حملوں اور ان کا مرکز روس ہونے کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بحثیت مجموعی اس مسئلے کی طرف توجہ دینا ہوگی ، وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ ہمارے سامنے سائبر حملوں کے مختلف واقعات رونما ہو سکتے ہیں جس میں امریکہ میں سب سے بڑے بریف سپلائیر جے بی ایس کو نشانہ بنایا جانا ، اس کے بعد کلونئیل پائپ لائن سائبر حملے سے 45 فیصد ترسیل کو متاثر کیا گیا اور ان سب کے پیچھے ماسٹر مائینڈ روسی تھے ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل لیزا موناکو نے سی این بی سی کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ اس قسم کے سائبر حملے ملکی سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں جن کو روکنے کی ضرورت ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here