ینگون (پاکستان نیوز) میانمار میں کان کنوں نے ایک انتہائی نایاب اور بڑا یاقوت دریافت کیا ہے جسے ملک کی تاریخ کا دوسرا بڑا یاقوت قرار دیا جا رہا ہے۔اے بی سی نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ دریافت اپریل کے وسط میں روایتی نئے سال کے تہوار کے فورا بعد منڈالے کے شمالی علاقے موگوک میں ہوئی جو قیمتی پتھروں کی صنعت کا گڑھ مانا جاتا ہے۔اس یاقوت کا وزن 11 ہزار قیراط یعنی تقریبا 2.2 کلوگرام ہے اور اسے اپنی رنگت اور معیار کی وجہ سے انتہائی قیمتی سمجھا جا رہا ہے۔











