ہڈسن ویلی (پاکستان نیوز) ہڈسن ویلی کی بینک منیجر 39 سالہ ریشما پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے اپنے برادر نسبتی کو قتل کرانے کے لیے سیکیورٹی گارڈ کو 10 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی ، قتل کو ڈکیتی کا رنگ دیا گیا اور سٹور میں لوٹ مار کے دوران قتل کی واردات کی گئی تاکہ کسی کو شک نہ ہو، تحقیقاتی اداروں نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی حاصل کر لی ہے جس میں ریشما کو ڈائون پیمنٹ کے طور پر 2500 ڈالر کی ادائیگی کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، قتل کی واردات اورنج کائونٹی کے والگرین سٹور میں کی گئی، بینک منیجر اور ملزم کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے ، عدالتی دستاویزات کے مطابق بینک منیجر نے اجرتی قاتل سے رابطے کے لیے فیس بک میسنجر کا سہارا لیا، عدالتی کارروائی کے دوران بینک منیجر کے خلاف تمام شواہد جج کو پیش کر دیئے گئے ہیں۔