نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک کے لیفٹیننٹ گورنر برائن بنجمن نے 8 ماہ تک ذمہ داریاں ادا کرنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، گورنر کیتھی ہوشل نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر برائن بنجمن کی گرفتاری کے بعد ان کی جانب سے دیا گیا استعفیٰ میں نے قبول کر لیا، انھوں نے بتایا کہ گورنر کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے لیکن ایک بات یقینی طور پر کہی جا سکتی ہے کہ وہ اب اس عہدے پر مزید خدمات دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، رشوت، اختیارات کے غلط استعمال سمیت پانچ الزامات کے تحت لیفیٹننٹ گورنر کو حراست میں لیا گیا، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر الزامات میں قصور وار ثابت نہیں ہوئے اور ڈھائی لاکھ ڈالر میں ان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے ۔