والمارٹ میں اشیا کو چاٹنے والے شخص پر دہشتگردی کی دفعات عائد

0
153

 

ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے پر لوگوں میں شدید غم و غصہ ، پولیس نے ملزم کو فوری حراست میں لیا

 

نیویارک (پاکستان نیوز) میسوری کے والمارٹ میں اپنی زبان سے اشیا کو چاٹنے کی ویڈیو بنانے والے 26سالہ کوڈی پفسٹر کو پولیس نے گرفتار کر کے دہشتگردی کی دفعات کے تحت جیل میں بند کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق کوڈی نے شاپنگ کے دوران اپنے موبائل سے فلم بنائی کہ وہ اشیا کی خریداری کے ساتھ ان کو اپنی زبان کے ساتھ جراثیم سے بھرپور بنا رہا ہے ، اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کے بعد لوگوں نے انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا جبکہ سٹور میں موجود ایک شخص نے فوری طور پر پولیس کو کال کی جس نے موقع پر پہنچ کر اس حواس باختہ انسان کو حراست میں لے لیا ، پولیس کے مطابق ملزم پر جان بوجھ کر قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے حوالے سے دہشتگردی کی دفعات درج کی گئی ہیں ۔کوڈی نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس سے بالکل خوفزدہ نہیں ہے اور اپنی ویڈیو سے اس نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے لیکن لوگوں کی اکثریت نے اس عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here