نیویارک (پاکستان نیوز) گورنر ہوشل کی زیر نگرانی جیلوں میں قیدیوں سے انتہائی ذلت آمیز اور نارواسلوک اختیار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، 31 دسمبر 2025 کو ریاستی محکمہ اصلاح کے ڈپٹی کمشنر مائیکل ڈی ایمور کی طرف سے جاری کردہ ایک بم شیل میمو اس بات کی مثالیں پیش کرتا ہے، ڈی امور نے جیل کے تمام سپرنٹنڈنٹ اور واچ کمانڈروں کو بھیجے گئے میمو میں کہا کہ محکمہ نے غیر معمولی واقعے (UI) کے زمرے کی نئی تعریف کی ہے، اور ایک قابل اطلاع UI کے طور پر ہراساں کیے جانے کو قانونی قرار دیا ہے، مثال کے طور پر، ایک قیدی جو کھانا پہنچانے والے گارڈ کی قمیض کی جیب پھاڑ دیتا ہے اس پر خلل ڈالنے والے رویے یا ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا جانا چاہئے لیکن ان واقعات کو چھپایا جاتا ہے۔












