کویت سٹی(پاکستان نیوز) کویتی حکام نے شہریوں و غیرملکیوں میں خودکشی کا رجحان کم کرنے کے لیے آپ کی زندگی قیمتی ہے کے نام سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ خیال رہے کہ کویت میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، 2022 کے آغاز سے اب تک 25 افراد اپنے جان لے چکے ہیں اور خودکشی کرنے والوں میں اکثریت بھارتی شہریوں کی ہے ۔آگاہی مہم کویتی سوشیالوجسٹ ایسوسی ایشن نے حکومت اور سول تنظیمون کے تعاون سے شروع کی ہے جس کا مقصد بڑھتی ہوئی خودکشیوں کے رجحان کو کم کرنا ہے ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں سالانہ 8 لاکھ موت کا شکار ہوتے ہیں اور موت کی وجوہات میں خودکشی کا دوسرا نمبر ہے۔