برادر شبیر گل کی جانب سے ظہران ممدانی کی فتح پرشاندار تقریب

0
202

نیویارک (پاکستان نیوز)برونکس کمیونٹی کے صدر برادر شبیر گل، بنگلہ دیشی کمیونٹی کے زیر اہتمام ظہران ممدانی کی نیویارک میئر کے لیے پرائمری الیکشن میں فتح کے جشن میں پارک چسٹر کے علاقہ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، ظہران ممدانی نے برادرشبیر گل کی درخواست پر خصوصی طور پر ٹیلی فونک خطاب کیا ،انھوں نے شبیر گل ، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کمیونٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا میں آپ لوگوں کی اس کاوش کو بھول نہیں سکتا، معذرت خواہ ہوں کہ میں آج اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکا، آج ایک ماہ بعد میں گھر واپس آیا ہوں تاکہ پرسکون نیند لے سکوں،اللہ کے کرم سے ہم نے پہلا مرحلہ طے کر لیا لیکن فائنل الیکشن کے لیے ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی، انھوں نے کہا کہ میں کمیونٹی سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کروں گا، اس موقع پر بہت بڑی تعداد میں پاکستانی ، بنگلہ دیشی کمیونٹی موجود تھی جو ظہران ممدانی کے لیے نعرے بازی کر رہی تھی، یونین پورٹ برانکس ظہران ممدانی کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔برونکس کمیونٹی کے صدر شبیر گل نے خطاب کرتے ہوئے تمام مسلم کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا کہ اللہ تعالیٰ نے ہم سب کی محنت سے جو فتح دی ہے، اس کامیابی کو اگلے مرحلے میں مزید محنت کر کے کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ مسلمان امیدوار کی جیت ایک تاریخی اقدام ہے، اس جیت کی گونج واشنگٹن کے ایوانوں تک پہنچ چکی ہے۔ پرائمری تو جیت چکے ہیں لیکن اس جیت کو برقرار رکھنے کے لئے نومبر تک نئے ووٹر بنانا ہوں گے، دوسری کمیونٹیز میں ووٹ بنک بنانا ہوگا۔ یوتھ کو یہ باور کرانا ہوگا کہ مستقبل آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ ہر شعبہ زندگی میں اپنا اپنا رول ادا کریں۔ ایشین اور مسلم کمیونٹی کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ افریقہ میں پیدا ہونے والا نوجوان بڑے بڑے برج گرانے کے بعد آپکے ووٹوں کے طاقت سے اس مقام پر پہنچا ہے۔ ڈاکٹر امام شفیق چیس کا کہنا تھا کہ کمیونٹی نے یونٹی کا مظاہر کیا اور اس کا ثمر پالیا۔ اس جیت کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ایک نے اپنا کردار ادا کرناہے۔ امام ڈاکٹر شبیر خان، ،امام مْرسلین خان، امام شعیب نے کہا کے افریقن کمیونٹی ممدانی کو اپنا بیٹا سمجھتی ہے۔ جو انکے مسائل کی بات کرتا ہے۔ ابراہیم کوناٹے، پاسسٹر کیلنڈر کمالا نے خطاب میں کہا کہ ایک جرآتمند ، اورنیویارکر کی مشکلات کو سمجھنے والا اس مقام پر پہنچا ہے۔ ہیومن رائٹس اٹارنی ، دانیا، منجور چوہدری نے تمام دوستوں کو مبارکباد دی جنہوں نے گزشتہ کئی ہفتوں میں ڈور ٹو ڈور مہم چلائی۔ محمد ماجوندر نے خطاب میں ایشن کمیونٹی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ یونٹی ہو تو بڑے بڑے بت پاش پاش کئے جاسکتے ہیں۔ مامون اسلام نے شبیر گل کو پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی اور بنگلہ کمیونٹی کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ سونیا احمد ، علاؤالدین نے بھی خطاب کیا۔ تمام حاضرین میں سموسے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اکنا ریلیف کی طرف سے پانچ سو افراد میں گراسری، فروٹس اور سبزیاں تقسم کی گئیں۔بنگالی کمیونٹی کے معروف لیڈر منظور نے ممدانی کے حق میں نعرے لگائے اور شکریہ ادا کیا۔تقریب میں یمنی، افریقن، پاکستانی، بنگلہ دیشی، اور ہسپانوی کمیونٹی نے شرکت کی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here