مذہبی تنظیمیں من پسند ملازمین بھرتی کر سکتی ہیں

0
142

واشنگٹن (پاکستان نیوز)سپریم کورٹ نے تمام چھوٹی سماجی اور مذہبی تنظیموں کو وفاقی سطح پر بنائے گئے غیرامتیازی قوانین سے بری الزمہ قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ تمام چھوٹی مذہبی تنظیمیں اپنے عقائد اور پسند کے حوالے سے افراد کو ملازمت پر رکھ سکتی ہیں ، اس حوالے سے ان پر حکومتی سطح پر بنایا گیا غیرامتیازی رویے کے حوالے سے قانون لاگو نہیں ہوتا ہے، درخواست کی سماعت کے دوران جج کلیئرنس تھامس اور سمیوئل الیٹو نے ریمارکس دیئے کہ کیسے کسی مذہبی تنظیم کو اپنے عقائد والے افراد کو ملازمت دینے سے روکا جا سکتا ہے ، خاص مذہب کی تنظیم اسی مذہب کے افراد کو ملازمت پر ہائر کر سکتی ہے، اس حوالے سے اعتراضات کوئی حیثیت نہیں رکھتے ہیں ، چرچز اور دیگر مذاہب کے ادارے اور تنظیمیں اپنی پسند کے افراد کو ملازمت دینے میں آزاد ہیں اور ان کی راہ میں کوئی وفاقی قانون رکاوٹ نہیں بن سکتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here