پاکستانی کمیونٹی کیلئے 24گھنٹے کی خصوصی ہیلپ لائن سروس کا آغاز

0
159

 

وائرس کے متعلق اور دیگر مسائل پر کمیونٹی کی بھرپور رہنمائی کی جائے گی :قونصل جنرل عائشہ علی

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے نام اپنا ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ میں ہفتے میں ساتوں دن اور 24گھنٹے کام کرنے والی خصوصی ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے جس کے ذریعے کمیونٹی ارکان کرونا وائرس وبا کے حوالے سے قونصلر سروسز کے سلسلے میں قونصلیٹ سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔اپنے پیغام میں قونصل جنرل نے مزید کہا کہ میں پاکستانی کمیونٹی سے کہوں گی کی کرونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لئے امریکی حکام کی جانب سے جو ہدایات جاری کی جارہی ہیں، ان پر عمل کیا جائے ، ہر ممکن طور پر احتیاط کی جائے تاکہ اس مشکل وقت میں محفوظ رہیں۔عائشہ علی نے مزید کہا کہ ”کووڈ19“ وبا کے دوران ہم نے نیویارک میں ہفتے میں ساتوں دن اور 24گھنٹے کام کرنے والی ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔ اگر کسی بھی کمیونٹی رکن کو کسی بھی قسم کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دیگر سروسز بھی آن لائن دستیاب ہوںگی۔قونصل جنرل نے امریکہ میں موجود ایسے پاکستانی کہ جو سفری پابندیوں کی وجہ سے امریکہ میں پھنس کر رہ گئے ہیں ، کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ان پاکستانی مسافروں کی ہر ممکن مدد کریں گے ، جس حد تک ممکن ہو رہنمائی فراہم کریں گی اور انشائ اللہ جلد صورتحال بہتر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی پاکستان کے سفر کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہوتی ہے ، انشائ اللہ امریکہ میں رکے ہوئے پاکستانی ، اپنے وطن واپس پہنچ سکیں گے۔ایسے پاکستانیوں کے لئے پاکستانی وائس قونصل جنرل نعیم چیمہ کو ”فوکل پرسن“ مقرر کیا گیا ہے جو کہ اپنے فرائض منصبی بطریق احسن ادا کررہے ہیں۔ہماری سوشل میڈیا اور ویب سائٹ پر نعیم چیمہ سمیت دیگر تمام اہم فون نمبرز اور معلومات موجود ہیں۔عائشہ علی نے مزید کہا کہ ”کووڈ 19“ صورتحال کی وجہ سے ہم شخصی طور پر تو نہیں مل سکتے لیکن ہم بذریعہ آن لائن ایک دوسرے تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں ، میں ”ورچوئل میٹنگ “ (آن لائن ملاقاتوں ) کا سلسلہ شروع کررہی ہوں۔ ہم آن لائن ذرائع سے ایک دوسرے تک ، کمیونٹی تنظیموں ، صحافیوں اور افراد تک رسائی حاصل کریں گے۔قونصل جنرل نے کہا کہ میں کمیونٹی کے ان ارکان کہ جن کے عزیز و اقارب ، کرونا وائرس وبا کے دوران ان سے بچھڑ گئے ، سے اظہارتعزیت کرتی ہوں اور ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائیں اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطائ فرمائیں۔انشائ اللہ ہمارے رابطے رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here