غزہ کے بچوں کی منفرد طریقے سے مدد کرنیوالی پاکستانی بہنیں

0
30

واشنگٹن(پاکستان نیوز) دو پاکستانی نژاد امریکی خواتین نے غزہ کے بچوں کو تازہ کھانا فراہم کرنا شروع کردیا۔ ریاست ورجینیا میں دو پاکستانی امریکی خواتین کی تنظیم ”بلوم چیریٹی” غزہ کے لوگوں کو خوراک کی فراہمی اور بچوں کو جنگ کے ٹراما سے نکالنے کیلیے کھیل، تفریح اور آرٹ تھیراپی کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ عظمی اور امینہ پروفیشنل صحافیوں کے گروپ ” الحیا” کی مدد سے کیمپوں میں کھانے دے رہی ہیں۔ وائس آف امریکہ سے فون پر بات کرتے ہوئے بلوم چیریٹی کی کو فاونڈر عظمی احمد نے کہا کہ بچوں کا حق ہے کہ ان کا بچپن ہنستے کھیلتے اورخوشی کے ساتھ گزرے۔عظمی احمد کی بہن امینہ شمس نے کہا کہ غزہ جنگ شروع ہونے کے پہلے دن سے ہمیں اندازہ ہو گیا تھا کہ ہمیں اس پر کام کرنا ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here