والدین سمیت کئی شہریوں کوویکسین لگانیوالی میڈیکل کی طالبہ

0
110

 

لوگوں کو ویکسین لگانا میرے لئے بہت راحت کاباعث ہے:ملیحہ تبسم کی گفتگو

نیویارک(پاکستان نیوز) برونکس کی رہائشی بنگلہ دیشی نژاد امریکن ملیحہ تبسم فارمسسٹ سے مکمل طور پر لاعلم تھیں لیکن اس کے باوجود آج وہ اپنے والدین سمیت متعدد شہریوں کو کورونا ویکسین لگا رہی ہیں،تبسم نیویارک میں پرسیبیٹرین میں طب کی تربیت حاصل کرہی ہیں وہ2011میں امریکہ آئی تھیں،ملیحہ تبسم نے بتایا کہ جب میرے والدین کی باری آئی تومجھے ان کو ویکسین لگانے کا اعزاز حاصل ہوا،مجھے معلوم تھا کہ میرے والدین انجکشن لگوانے آرہے ہیں لیکن یہ اندازہ نہیں تھا کہ ان کو بھی میں ہی ویکسین دوں گی ، انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں ابتدا میں امریکہ آئی تو کلچرل تبدیلی اور دیگر وجوہات پرمجھے پریشانیوں کا سامنا تھا لیکن اپنے عزیزوں کے تعاون اور ٹیچرز کی مدد سے میں اس مسئلہ پر قابوپانے میں کامیاب رہی،انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی کیلئے دوائی لینے میں جب سی وی ایس گئی تو فارماسسٹ سے گفتگو کے بعد میں نے وہاں ملازمت کیلئے درخواست دیدی جو مجھے مل گئی ،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام ہمسائے ہم کو جانتے ہیں ہم جب مسجد جاتے ہیں تولوگ میرے والدین سے مل کر بتاتے ہیں کہ آپ کی بیٹی نے میری مدد کی ہے ، لوگوں کو ویکسین لگانا میرے لئے بہت راحت کاباعث ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here