آنکھوں کا لال ہونا بھی کورونا کی علامت ہے

0
229

 

نیویارک(پاکستان نیوز) آنکھوں کا لال ہونا بھی کورونا کی علامت ہے، امریکی نرس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دیگر علامات میں سے آنکھوں کا لال ہونا بھی ایک علامت ہے۔ واشنگٹن کے لائف کیئر سینٹر میں بطور نرس امور انجام دینے والی چیسلی ارنسٹ نے دعویٰ کیا کہ اگر کسی کی آنکھیں مستقل لال رہتی ہیں تو ا±سے بھی کورونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروانا چاہئے۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ آنکھوں کا لال ہونا کورونا وائرس کی اہم علامت ہے کیونکہ جتنے بھی مریض اسپتال آئے ان سب کی آنکھیں سرخ تھیں اور انہیں نزلہ ، بخار کے ساتھ سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ چیسلی کا کہنا تھا کہ مریضوں کی آنکھیں ایسی سرخ ہوتی ہے جیسے انہیں الرجی ہوگئی، ا±ن کی آنکھ کا سفید حصہ سرخ ہوتا ہے جو باقاعدہ نظر بھی آرہا ہوتا ہے۔ طبی ماہرین اس سے قبل خشک کھانسی، نزلہ اور بخار اور سانس لینے میں دشواری کو کورونا وائرس کی علامات بتا چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here