منہاٹن سب وے سٹیشن پر نفرت آمیز حملے میں 2افراد زخمی

0
116

نیویارک (پاکستان نیوز)28 سالہ ملزم نے منہاٹن سب وے سٹیشن پر مسلمانوں کیخلاف نفرت آمیز نعرے لگاتے ہوئے چاقو سے حملہ کر دیا جس کی زد میں آنے سے ایک خاتون اور راہگیر بری طرح زخمی ہوگئے جن کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق حملہ آور سے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، جبکہ زخمی ہونے والے خاتون اور مرد کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ، نیویارک پولیس کے مطابق حملے کے حوالے سے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم اس حملے کے متعلق نیویارک پولیس ہیٹ کرائم ٹاسک فورس کو اطلاع دے دی گئی ہے جس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون اور مرد پر حملہ کرتے وقت ان کے سروں کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے دونوں بری طرح زخمی ہوگئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here