الجزائر: ایک شخص کو ہلاک کرنے والے 49 افراد کو سزائے موت کاحکم

0
59

الجزائر سٹی (پاکستان نیوز) الجزائر کی مقامی عدالت نے ایک شخص کو تشدد کر کے ہلاک کرنے والے 49 افراد کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے 38 سالہ شخص جمال بن اسماعیل کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا جب وہ یہ سن کر خود تھانے پہنچا کہ اس پر جنگل کو آگ لگانے کا الزام لگایا گیا ہے، ان افراد نے اسے دیکھ کرپکڑ کر مارنا شروع کر دیا، یہاں تک کہ وہ پولیس سٹیشن میں ہی جاں بحق ہو گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here