واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز) ایشین امریکنز کیخلاف نفرت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے ،د ی ا یشین امریکن فائونڈیشن کی جانب سے جاری کردہ حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 61 فیصد ایشین امریکن سوچتے ہیں کہ نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے ، 32 فیصد نے کہا کہ وہ نفرت آمیز جملوں کا شکار ہوتے ہیں جبکہ 29 فیصد نے رائے دی کہ ان کو زبانی طور پر ہراساں کیا گیا ہے ، 41 فیصد شہریوں نے اس صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کی اپیل کی ، دی ایشن امریکن فائونڈیشن کے سی ای او نورمن چن نے کہا کہ ہراسانی کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ کشیدہ ہوتی جا رہی ہے ، لوگوں میں خوف و ہراس مزید بڑھ رہا ہے ۔