عمران حکومت کیخلاف عالمی سازش کا پردہ چاک(تین اتحادی جماعتوں کااپوزیشن سے الحاق کا فیصلہ)

0
109

نیویارک (پاکستان نیوز) دنیا کی تین بڑی طاقتوں نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو Absolutely Not کہنے پر سبق سکھانے کیلئے ان کی حکومت کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے، امریکہ ، اسرائیل اور بھارت نے اس سلسلے میں اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور اپنی خفیہ ایجنسیوں سی آئی اے ، موساد اور را کو اہم اہداف سے آگاہ کر دیا ہے ، تینوں خفیہ ایجنسیوں نے اپنے مشترکہ مشن کو ”کیج اے ٹائیگر ” کا نام دیا ہے ، انٹرنیشنل کمیونٹی ویلفیئر کمپینر (یو آئی سی ایف) کے صدر شہزادہ حیات نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے امریکہ سمیت یورپی ممالک کی غلامی سے انکار کی وجہ سے حالات اس نہج تک پہنچ چکے ہیں کہ ملک بھر کی اپوزیشن کو پاکستان مخالف ایجنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ، پاکستان کے دوست اور اتحادی ممالک کہلایا جانے والا امریکہ کھل کر سامنے آگیا ہے کہ کس طرح وہ عمران حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے ساز ش کر رہا ہے ، حکومت گرانے کے لیے پاکستان میں غیرقانونی پیسے کی ریل پیل ہے، اراکین اسمبلی کوکروڑوں روپے میں خریدا جا رہا ہے تو دوسری طرف میڈیا پر اپوزیشن کی مہم چلانے والے چینلز بھی دولت کی بہتی گنگا میں باخوشی ہاتھ دھو رہے ہیں ، رقم میڈیا ہائوسز میں بھی تقسیم کی جا رہی ہے ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کی سرابرہی میں آئی ایس آئی دشمن کی خفیہ سازشوں کو ناکامی سے دوچار کر رہی ہے ، شہزادہ حیات نے بتایا کہ یہ دشمن ممالک کی خام خیالی ہے کہ آئی ایس آئی دشمنوں کو ملک میں انتشار کی اجازت دے گی،اب یہ آئی ایس آئی کی دیگر ممالک کی خفیہ ایجنسیوں سے جنگ کی صورتحال اختیار کر گئی ہے ، اس وقت پاکستان کو بیرونی طاقتوں کی بجائے گھر میں گھس بیٹھیوں سے زیادہ خطرہ ہے جوکہ غیرملکی عناصر کے اشاروں پر ملک میں کارروائیاں انجام دے رہے ہیں ، ایک ایسے وقت پر جب روس اور یوکرائن میں جنگ جاری ہے اور اقوام متحدہ نے تیسری عالمی جنگ کا الرٹ جاری کیا ہے پاکستانی سیاستدانوں کو اس طرح کی گندی گیم نہیں کرنی چاہئے اور عالمی تناظر کو دیکھتے ہوئے ملک میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرنا چاہئے۔
اسلام آباد (پاکستان نیوز) حکومت کی تین اتحادی جماعتوں کی جانب سے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وفاق اور پنجاب میں حکومت کے اہم اتحادیوں کو جوڑنے اور اپنے ساتھ ملانے کی مشترکہ اپوزیشن کی کوششوں کا نتیجہ بالآخرسامنے آگیا ہے ،اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق حکومت کے تین بڑے اتحادی اپنے فیصلے کا اعلان چوہدری برادران کے گھر پر مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کریں گے جوکہ 25 مارچ کو متوقع ہے، فی الوقت حکومتی اتحادی اپوزیشن کی حمایت کے بارے میں اپنے فیصلے کا اعلان کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی بنا رہے ہیں، تاہم اتحادیوں نے ابھی تک ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد ملک میں غیر یقینی کی فضا اور سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ جاری ہے۔قبل ا زیں حکمران جماعت پی ٹی آئی کے اپنے ہی 24 منحرف اراکین اسمبلی نے حکومت کو بڑا دھچکا دیتے ہوئے عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تاہم اب حکومت کو اپنے اتحادیوں کی حمایت کھونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here