ناسو کائونٹی میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے پر پابندی عائد

0
86

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کی ناسو کائونٹی نے عوامی مقامات پر ماسک پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے ، اس حوالے سے ناسو کائونٹی کے قانون سازوں نے پیر کی رات کو ایک بل پیش کیا تھا جس کے حق میں 12 اور مخالفت میں 7ووٹ آئے ، نئے قانون کی مدد سے چہروں کو ایسے ڈھانپنے پر پابندی ہوگی جس سے ان کی شناخت ظاہر نہ ہو۔کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے کہا کہ لوگوں کو اپنے چہرے کو اس طرح نہیں ڈھانپنا چاہئے جس سے ان کی شناخت چھپ جائے، نیویارک سول لبرٹیز یونین نے پابندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے “قانون کا خطرناک غلط استعمال” قرار دیا جس سے “مظاہرین کے خلاف ڈاکسنگ، نگرانی اور انتقامی کارروائی” کا خطرہ ہے اور صحت کے تحفظ میں ماسک کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here