کابینہ میں 20 نئے ارکان لانیکا فیصلہ

0
59

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دور حکومت کے ایک سال بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ بیس سے زائد نئے وفاقی وزرائ، وزرائے مملکت اور مشیر کابینہ کا حصہ بنیں گے۔ تقریب حلف برداری کل 27یا پرسوں 28فروری کو ہونے کا امکان ہے۔ دو روز میں وفاقی کابینہ حلف اٹھائے گی۔ حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل، ایم کیو ایم کے مصطفے کمال کابینہ میں شامل ہوں گے۔ بیرسٹر عقیل، حذیفہ رحمان، سینیٹر طلال چوہدری، افضل کھوکھر، عبدالرحمن کانجو ،سرادر یوسف ، نوشین افتخار، رومینہ خورشید عالم، رضا حیات ہراج اور چودھری ریاض، علی زاہد چوہدری، جنید رانا ،مبشر اقبال اور بلال اظہر کیانی بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔ ڈاکٹر توقیر حسین شاہ وزیراعظم کے ایڈوائزر ہونگے۔ ڈاکٹر توقیر حسین شہباز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ شہباز شریف کے بطور وزیراعلی پنجاب بھی ان کے ساتھ تھے۔انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد ورلڈ بنک جوائن کرلیا تھا۔ اب ورلڈ بنک سے مستعفی ہوگئے ہیں اور وزیر اعظم افس کے انچارج بنیں گے۔ ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو وزارت ریلوے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت، خالد مگسی کو وزارت مواصلات، مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دی جا سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here