تجارتی خسارے میں 33فیصد اضافہ

0
81

اسلام آباد(پاکستان نیوز) رواں مالی سال 2025-26کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر) میں ملک کا تجارتی خسارہ33فیصد اضافہ کے ساتھ بڑھ کر9ارب36کروڑ 80لاکھ ڈالر ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں تجارتی خسارے کا حجم7 ارب ڈالر تھا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں2ارب 32 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، برآمدات3.83 فیصد کمی سے 7ارب60کروڑ جبکہ درآمدات 14.39 فیصد اضافے سے 16ارب97کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں برآمدات3.64فیصد اضافے سے2ارب50کروڑ ڈالر رہی جوگزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 11.71فیصد کم ہیںگزشتہ سال ستمبر میں برآمدات کا حجم 2ارب 83 کروڑ ڈالر سے زائد تھا۔ اگست2025میں برآمدات کا حجم2ارب41کروڑ60 لاکھ ڈالر رہا۔ رواں سال ستمبرمیں درآمدات کا حجم5ارب 84کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ ستمبرمیں تجارتی خسارہ16.33فیصد اضافے سے3ارب 34کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال کی نسبت 46 فیصد زائد ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here