امریکہ کا 1800 ارب ڈالر خسارہ بجٹ

0
16

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ میں 30 ستمبر کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے دوران بجٹ خسار ہ1800 ارب ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔اے ایف پی کے مطابق بجٹ خسارے میں اضافے کی وجوہات میں حکومتی قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی بھی شامل ہے۔امریکا کے محکمہ خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران بجٹ خسارے میں گزشتہ سے پیوستہ سال کے مقابلہ میں 138 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ محکمہ خزانہ کے مطابق 2020 کے مالی سال میں امریکی بجٹ خسارہ 3100 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here